جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ارمینا خان نے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے شوہر کی جانب سے مدد کرنے پر ان کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

اداکارہ ارمینا خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے شوہر کو ان کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ارمینا خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک شوٹ کے لیے تیار ہورہی تھیں اور انہوں نے بھاری بھرکم جھمکے پہنے رکھے تھے، ایک تو ان چھمکوں کو پہننا بہت تکلیف دہ مرحلہ تھا، جھمکے پہننے کے بعد ان کے وزن کو کانوں پر جھیلنا ایک الگ مشکل تھی۔

ارمینا خان نے لکھا کہ شوہر نے بالوں کا اسٹائل بنوانے کے دوران ان کے جھمکے اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے، زیادہ دیر تک جھمکوں کو اٹھائے رکھنے کے سبب ان کے ہاتھ اور بازو بھی تھک چکے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جھمکے اتارنے اور دوبارہ پہننے کے مشکل اور تکلیف دہ مرحلے سے بچنے کے لیے وہ جھمکے اتار کر سائیڈ پر رکھنے کے لیے بھی تیار نہیں تھی۔

ارمینا خان کا کہنا تھا کہ جب شوہر نے انہیں اس مشکل میں دیکھا تو ان کی مدد کرنے کے لیے آئے اور جھمکے ہاتھوں میں اٹھا کر کھڑے ہوگئے۔

اداکارہ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنا خیال رکھنے والا شوہر پاکر بہت خوش اور شکر گزار ہیں۔

ارمینا خان کی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور لوگ ان کے شوہر کے خوبصورت عمل کی تعریف کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں