شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے اپنی ننھی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ارمینا رانا خان نے بیٹی کی پیدائش کے چھ ماہ ننھی پری کا چہرہ ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو کے ذریعے دکھایا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے میگزین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا تعارف پیش کیا اور بتایا کہ مذکورہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ چند دنوں کی تھی۔
واضح رہے کہ انہوں نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان گزشتہ برس 25 دسمبر کو کیا تھا۔
ارمینا رانا خان، فیصل خان کے ساتھ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور دسمبر 2022 میں جوڑے کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔