اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

ارمینا خان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا، اداکارہ اور ان کی فیملی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹٓوریز اداکارہ ارمینا خان نے حادثے کا شکار ہونے والی اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کی گاڑی کو ٹرک نے ٹکر ماری تھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم بس مرنے والے تھے، ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی کار کو ٹکر مار دی، میں یہ واقعہ سنانے کے لیے زندہ بچ گئی ہوں، الحمد لِلّٰہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن میں ابھی تک کانپ رہی ہوں۔‘

- Advertisement -

ارمینا خان نے  لکھا کہ ٹرک نے اس طرف سے بھی ٹکر ماری جہاں بیٹی ایمیلی بیٹھی ہوئی تھی لیکن میں نے حفاظت کے لیے دعاؤں کا حصار کیا ہوا تھا اس لیے ہم اب تک زندہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

انہوں نے انسٹا گرام اسٹوری میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی دعاؤں میں انہیں اور اہلِ خانہ کو یاد رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ارمینا خان اور پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین فیصل خان 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں دسمبر 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ایمیلی اسلا رکھا۔

یاد رہے کہ ارمینا خان پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ کچھ عرصے سے وہ اسکرین سے دور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں