تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

آرمینیا: آتش بازی کے گودام میں خوفناک دھماکے کے بعد انخلا کا حکم

یریوان: آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کے ایک شاپنگ مال میں آتش بازی کے گودام میں خطرناک دھماکے کے بعد حکام نے مزید بم دھماکوں کے پیش نظر انخلا کی ہدایت کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش بازی کے گودام میں دھماکے کا واقعہ گزشتہ روز آرمینیا کے سب سے بڑے شہر یریوان کی مشہور سرمالو مارکیٹ میں پیش آیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتش بازی کے گودام میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے، جبکہ 18 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب گودام دھماکے کے چند گھنٹے بعد حکام کو شہر کے سٹی میٹرو اسٹیشنز، اھم فوجی اور سویلین مقامات، شاپنگ مالز اور شہر کے چڑیا گھر سمیت چرچ پر بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

موصول ہونے والی دھمکیوں کے پیش نظر سٹی پولیس کی جانب سے اہم مقامات خالی کروانے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

حکام کی جانب سے مارکیٹ میں آتش بازی کے گودام میں دھماکوں کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے تاہم حکام نے ‘دہشت گردانہ’ حملے کے امکان کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -