The news is by your side.

اسلام آباد: پبلک مقامات پر اسلحے کی نمائش پر پابندی میں‌ توسیع

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ نے پبلک مقامات پر اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی میں‌ دو ماہ کی توسیع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی پہلے سے موجود تھی جس میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا اور انسانی جان کو محفوظ بنانا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے انسانی جان بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں