جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملزمان سے برآمد اسلحہ، سندھ پولیس کا ویپن ڈیسک قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ کی ترسیل کا ذریعہ جاننے کیلئے ویپن ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کے حکم پر ویپن ڈیسک محکمہ انسداد دہشت گردی میں قائم کی گئ ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سی ٹی ڈی کو نیا ٹاسک دے دیا ہے۔

سی ٹی ڈی میں قائم ویپن ڈیسک میں محکمے کے 16 افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ افسران شہر بھر کے 100 سے زائد تھانوں میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کریں گے۔

- Advertisement -

گرفتار ملزمان سے اسلحہ کی خریدو فروخت اور ترسیل سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ویپن ڈیسک سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن کا کہنا ہے کہ ویپن ڈیسک کے قیام کی ہدایت آئی جی سندھ نے دی ہے، اسلحہ برآمدگی، دیگر کیسز میں ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہدنہیں مل پاتے، شواہد کی عدم موجودگی سے کیسز کمزور ہو کر ملزمان کے حق میں چلےجاتے ہیں سی ٹی ڈی کو دیا گیا ٹاسک ملزمان کوسزا دلانے میں معاونت کرے گا۔

پولیس سیٹ اپ میں قائم ہر ڈسٹرکٹ میں سی ٹی ڈی کے 2 افسران کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں