منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آرمی آفیسر ریٹائرمنٹ کے دو سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا، قانون کی خلاف ورزی پر ریٹائرڈ افسر کو دو سال سزا ہوگی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ دہری شہریت والا کمیشنڈ نہیں لے سکے گا جبکہ ایکٹ کا اطلاق سویلین پر نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

بل کے متن کے مطابق پوزیشن کے حامل افسر کو پانچ سال تک کسی عہدے کے حصول پر پابندی ہوگی، سلامتی، مفاد میں حاصل معلومات غیرمجاز انکشاف پر بھی پانچ سال تک قید کی سزا ہوگی۔

متن کے مطابق آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہوگی۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک کرائم میں ملوث فرد کے خلاف الیکٹرانک کرائم قانون کے تحت کارروائی ہوگی جبکہ فوج کو بدنام کرنے یا نفرت انگیزی مواد پھیلانے پر دو سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں