منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آرمی ایکٹ میں ترمیم : ن لیگی رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے، شاہد خاقان غیر حاضر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی ایکٹ میں ترامیم سمیت قانون سازی سمیت دیگر معاملات میں مشاورت کے سلسلے میں ن لیگی رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم لیگی رہنما شریک جبکہ شاہد خاقان عباسی بطور احتجاج موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق راجہ ظفر الحق کی زیرصدارت اسلام آباد میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااہم اجلاس شروع ہوگیا۔

اجلاس میں ایاز صادق، مشاہد اللہ خان، رانا ثنا اللہ، رانا تنویر، رانا مقبول، مشاہد حسین سید، زیب جعفر، آصف کرمانی، کیل داس، کلثوم پروین، پرویز رشید اور نزہت صادق بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں بطور احتجاج شریک نہیں ہوئے۔

اس کے علاوہ احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔ آرمی ایکٹ میں ترامیم سمیت قانون سازی کے حکومتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں پارٹی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں مشاورت اور سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، داخلی اور خارجی صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیردفاع پرویزخٹک آرمی چیف اور دیگرسروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ بل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کریں گے، آرمی ایکٹ بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ایوان بالا بھیجا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں