راجن پور: چھوٹو گینگ نے دھمکی دی ہے کہ آپریشن بند نہ کیا تو یرغمالی پولیس اہلکار ہلاک کردیں گے، رانا ثنا نے کچے میں فوج اتارنے کااشارہ دے دیا۔
اے آروائی نیوز کووہ آڈیو ریکارڈنگ مل گئی جس میں چھوٹو گینگ کا سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو ڈی پی اورراجن پور کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ چھوٹوگینگ نے وائرلیس بھی پولیس سے چھینا تھا راجن پور میں سترہ روز کی لڑائی کے بعد پولیس نے چھ اہلکار شہید کرائے، دودرجن یرغمالی بن گئے۔
راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فوج کی مدد لینا پڑے گی جانی نقصان کے باوجود چھوٹوگینگ کے خلاف کامیابی نہ ملنا پنجاب پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان بن گیا،راجن پور میں شہریوں نے احتجاج میں پولیس اوروزیراعلٰی شہبازشریف کے خلاف نعرے لگادیے۔
ذرائع کے مطابق اوکاڑہ سے ایک بٹالین فوج ملتان پہنچ گئی فوجی بٹالین راجن پور میں ہونے والے آپریشن میں حصہ لے گی پنجاب حکومت نےفوج سے آپریشن میں مدد کی درخواست کی تھی فوج کا 450 جوانوں پر مشتمل دستہ ملتان سے راجن پور جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب کے سابق وزیراعلٰی دوست محمد کھوسہ نے الزام لگایا ہے کہ چھوٹوگینگ کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔