منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سندھ بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرز طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سیکورٹی خدشات کے باعث رینجرز طلب کر لی گئی۔

سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈی جی رینجرز کو مراسلہ ارسال کر دیا جس کے مطابق فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔

سندھ کے14اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 26 جون کو شیڈول ہے۔ بلدیاتی الیکشن کیلئےسندھ کے 14 اضلاع میں 9290 سے زائدپولنگ اسٹیشنزہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کی درخواست پر پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کےجوان تعینات ہوں گے جب کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی نظام پر اعتراضات ہیں لہذا الیکشن مؤخر کیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں