تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آرمی میرٹ پر یقین رکھتی ہے، میرا تقرر منہ بولتا ثبوت ہے، پہلی خاتون جنرل

اسلام آباد : خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا ہے کہ ترقی اور کامیابی کیلئے محنت درکار ہوتی ہے صنف کا مسئلہ نہیں، خواتین پاکستان میں ہر شعبے میں اپنے جوہر دکھا رہی ہیں۔

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے ان خیالات کا اظہار برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اچھا کام کریں گے تو کسی بھی منزل پر پہنچنا مشکل نہیں۔

بی بی سی کا کہنا تھا کہ ایسا معاشرہ جہاں مرد اہم عہدوں پر ہیں، نگار جوہر کا تقرر زبردست ہے، غیر ملکی نشریاتی ادارے نے نگار جوہر سے سوال کیا کہ کیا اس پوزیشن پر پہنچنا مشکل نہیں تھا، جس کے جواب میں خاتون لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ آرمی میرٹ پر یقین رکھتی ہے، میرا تقرر منہ بولتا ثبوت ہے۔

نگار جوہر نے کہا کہ ترقی اور کامیابی کیلئے محنت درکار ہوتی ہے صنف کا مسئلہ نہیں، خواتین پاکستان میں ہر شعبے میں اپنے جوہر دکھا رہی ہیں اور پاکستان میں خواتین کو عزت ملتی ہے اور ایک مقام حاصل ہے۔

پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل، سرجن جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے، مجھے پاکستان آرمی جوائن کرنے پر فخر ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ کرونا وبا کے خلاف حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر کو 9 فروری 2017 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگار جوہر کو بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی، وہ پاکستان آرمی کی تاریخ کی وہ تیسری خاتون افسر ہیں جو میجر جنرل کے رینک تک پہنچیں ، انہیں 2002 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے بریگیڈیئر سے ٹوسٹار جرنیل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔

Comments

- Advertisement -