جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا، جنرل قمر باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و جبر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا، کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

کانفرنس میں خطے اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ملکی سیکیورٹی اور بارڈرکی موجودہ صورتحال پرخصوصی غور کیا گیا۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے، کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے خطے پر منفی اثرات پڑیں گے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی فورسز کا ظلم و جبر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دباسکتا، مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت لے کر رہیں گے، کشمیریوں کو حق خودارادیت سے قابض بھارتی فوج نہیں روک سکتی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں