پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ہم کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، وادی کے لوگ بھارتی مظالم کا بہادری سے سامنا کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل اوسی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی ) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر فوجی حکام نے آرمی چیف کو ایل او سی کی موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی مظالم کا بہادری سے سامنا کررہے ہیں۔

ہم کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے، کشمیریوں کیلئے ہرقیمت پراپنا بامقصد کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں