تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فٹبال ورلڈ کپ کے لیے افرادی قوت چاہتے ہیں،قطری وزیراعظم

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی اور دفاع سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، قطری وزیراعظم نے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کے سیکیورٹی تجربات سے استفادہ اور افراد قوت چاہتے ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے دوحا میں ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی کےامورپربات چیت کی گئی۔

قطری وزیر اعظم نے قطر کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو سراہا، قطری وزیر اعظم نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔

قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کا قابل اعتبار دوست ملک ہے، قطر کے عوام پاکستان کے عوام کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ہر مشکل میں ان کی قطر کے لیے مدد پر اعتماد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے مزید کہا کہ قطرپاکستان کو ہر سطح پرخصوصی اہمیت دیتا ہے، انہوں نے پاکستان آرمی سے سیکیورٹی کے حوالے سے تجربات سے استفادہ کرنے اور قطر میں آئندہ فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے افرادی قوت کی خواہش کا اظہارکیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیراعظم کے اظہار خیال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمام شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء قطر میں منعقد ہونا ہے جس کے لیے قطری حکومت نے کئی برس سے انتظامات شروع کررکھے ہیں، یہ کپ 21 نومبر تا 18 دسمبر قطر میں منعقد ہوا جس کے لیے دنیا کا پہلا منفرد اسٹیڈیم تیار کیا جارہا ہے جو اوپر سے بند اور مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -