ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہےتوہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کےمعماروں اوراقبال کےشاہینوں سے مخاطب ہوکر انتہائی خوش ہوں، پاکستان بنانےکا مقصد مغربی تہذیب و تمدن کو اپنانا ہر گز نہیں تھا، ہمارا مذہب ، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے مختلف ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنےوطن، قوم، ثقافت وتہذیب و تمدن اور پراعتمادہوناچاہیے اور نوجوانوں کواس بات کایقین ہونا چاہیےوہ عظیم وطن اورقوم کے سپوت ہیں۔

- Advertisement -

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ نوجوان قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں۔

سوشل میڈیا کی خبروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیااورپروپیگنڈے کا مقصد بےیقینی، افراتفری اورمایوسی پھیلاناہے ، سوشل میڈیاکی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، تحقیق اورمثبت سوچ کےبغیرمعاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔

آرمی چیف نے قرآن پاک کی آیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ قرآن میں فرماتا ہے "اےایمان والو!کوئی فاسق تمہارےپاس خبر لیکر آئے تو تصدیق کر لو، پاکستان کےقیام کی ریاست طیبہ سےمماثلت ہےدونوں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اللہ نےپاکستان کو بےپناہ معدنی وسائل،زراعت ،نوجوان افرادی قوت سےنوازاہے، مسلمان مشکل میں صبراور آسانی میں اللہ کا شکر ادا کرتاہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے، پاک فوج دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکار ہے۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہماری افواج ہر قسم کےخطرےاور سازش کیخلاف ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان ہےتوہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان کے روشن مستقبل پرکامل یقین اوراسلاف کی میراث کو قائم رکھناہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر خطاب کے دوران طلبا نے پاک فوج زندہ باد،پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں