تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آرمی چیف نے 11دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریب کاری میں ملوث ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث 11 دہشت گردوں‌ کی سزائے موت میں توثیق کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریب کاری میں ملوث ہیں، دہشت گردوں نے 69 اہلکاروں اور شہریوں کو شہید کیا جبکہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 148 اہلکاروں اور شہریوں کو زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گردوں میں عین اللہ ، نیک ولی، فضل منان، رحمت زادہ، زید محمد، نعمت اللہ، مسین زادہ، رحمان، عظمت، رقیم اور اکرام خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

دہشت گردوں نے فوجی عدالتوں میں جرائم کا اعتراف کیا اور جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے چار دیگر دہشت گردوں کومختلف سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

یاد رہے 10 ستمبر کو بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔

مزید پڑھیں : آرمی چیف نے13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

واضح رہے کہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں میں دنیا بھر میں دہشت گردی کی جو لہر اُٹھی، پاکستان بھی اس کا نشانہ بنا، ہم پر دہشت اور خوف مسلط کرنے کی کوشش کی گئی، مگر سلام ہے پاکستانی قوم اور محافظوں کو جو اس مشکل وقت میں ڈٹے رہے۔

خیال رہے کہ فوجی عدالتوں سے اب تک 56 دہشت گردوں کی سزاؤں پر عملدر آمد ہو چکا ہے۔ 13 دہشت گردوں کو آپریشن رد الفساد سے پہلے اور 43 کو بعد میں پھانسی دی گئی۔

اب تک فوجی عدالتوں سے 231 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ 167 دہشت گردوں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -