اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جنگ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہترین پرفارم کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی عسکری اور قائدانہ صلاحیتوں کی کھل کر تعریف کی ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں آرمی چیف نے بہترین پرفارم کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے واضح طور پر کہا کہ آج کے دن کوئی اگر مگر نہیں، تمام فورسز نے بہترین کام کیا، فورسز نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت سے سیزفائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہو جانا چاہیے ہمیں تمام مسائل مل کر مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان پر 1971 کے بعد جنگ مسلط کی گئی، الحمداللہ پاکستان نے انڈیا کو 6 صفر سے شکست دی ہے پوری قوم متحد رہی ہم نے اس دن کو تشکر کے طور پر منایا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنی افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا بھارت کا غرور خاک میں ملایا، دعا ہے کہ یہ ملک متحد رہے اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے۔
آپریشن بنیان مرصوص: سیاسی رہنماؤں نے وزیر اعظم کو مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلا دیا