راولپنڈی : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سےجنوبی افریقہ کی وزیردفاع نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی تعاون، باہمی امور، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے جی ایچ کیومیں جا کر جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات دفاعی تعاون،باہمی امور،سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ کیا گیا ، جنوبی افریقی وزیردفاع نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو سراہا۔
جنوبی افریقی وزیردفاع نےجی ایچ کیو پہنچنے پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، جنوبی افریقی وزیردفاع کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا
اس سے قبل اسلام آباد میں جنوبی افریقہ کے وزیر دفاع نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جنوبی افریقہ نے جے ایف سیونٹین اور سوپرمشاق طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا، دفاعی معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے، مشترکہ ڈیفنس کمیٹی دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی، دفاعی معاہدے میں معلومات کا تبادلہ، دفاعی ساز و سامان کی خریدو فروخت بھی شامل ہیں جبکہ دفاعی تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔
جنوبی افریقہ کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر پور دفاعی صلاحیت رکھنے والا ملک ہے، پاکستان میں امن کی صورتحال بہت اچھی ہے دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان نے قربانیاں دیں، پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہیں، پاکستان سے دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، سفارت خانےمیں دفاعی اتاشی بھی تعینات کر دیا ہے۔