معاون خصوصی برائےاطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کہنے پر ہی آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو کال کی تھی اب فوج نے یہ ثابت کردیا کہ وہاں احتساب کاعمل موجود ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو بھی دائرہ اختیار سے تجاوز کرےگا فوج کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے دیکھنا یہ ہے کہ پولیس نے اس بے حرمتی پرکیانوٹس لیا، شخصیات کو پولیس کا تابع ہونا چاہئےپولیس کو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول اورمریم ایک دوسرےکومنافقانہ چالوں سےمات دینےکوتیارہیں یہ ایک بیانیےپر اکٹھے نہیں تو ایک منزل پرکیسےاکٹھےہوسکتےہیں۔
معاون خصوصی برائےاطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنےوالد میاں مفرور کو واپس لائیں، متنازع بیان پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرتے ہیں آپ ہماری کارکردگی پرتنقید کریں آپ نے اس ملک کو زخم دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ انیس اکتوبر کی شب مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتارکیا تھا، ان کی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا گیا تھا۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تمام واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔
ہ مزارقائد کی بے حرمتی کے پس منظر میں رونما ہونے والے آئی جی سندھ کے واقعے کی فوجی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے ، جس میں متعلقہ آفیسرز کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مزارقائد کی بےحرمتی کے پس منظر میں رونما ہونے والے واقعے پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے واقعے کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی، کورٹ آف انکوائری کی سفارش پر متعلقہ آفیسرز کو ذمہ داریوں سےہٹادیا گیا ہے۔