اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیاجائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفادکو ترجیح دی جائے گی اور بھارت کی جانب سےسیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جائیگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں امریکی پالیسی کے حوالے سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں شریک کمانڈرز نے کہا کہ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفادکو ترجیح دی جائے گی، قومی مفادکو ترجیح دیتے ہوئے تمام فریقین سے تعاون کیا جائے ۔

شرکاء کا کہنا تھا خطےمیں دیر پا امن واستحکام کیلئےکاوشیں معاون ثابت ہوں گی، سیزفائرکی بھارتی خلاف ورزیاں خطےکےامن کیلئے خطرہ ہیں، بھارت کی جانب سےسیزفائرکی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

کانفرنس میں کہا گیا انسداد دہشتگردی کی کوششوں کی کامیابیوں کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں