اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت بڑی کامیابی ہوگی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے اقدامات کے اثرات ہر سطح پر پہنچنے چاہئیں،قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت ہی بڑی کامیابی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے210ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے حوالے کیے جارہے ہیں،امن کے ثمرات فاٹا کوعوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، آپریشن ردالفساد اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کاجائزہ بھی لیا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی رد کرتا ہے، ملک میں سیکیورٹی استحکام کے لئےکاوشیں جاری ہیں، کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فریقین کے تعاون اور قربانیوں کا اعتراف کیا گیا،  آئی ایس پی آر کے مطابق  شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیرپا امن کیلئے ریاستی اداروں میں بہتر تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کےاقدامات کےاثرات ہرسطح پر پہنچنے چاہئیں، شدت پسندی سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے سپرد کیے جارہے ہیں، قبائلی علاقوں کی قومی دھارےمیں شمولیت ہی بڑی کامیابی ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں