راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیری گارڈ کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قطری امیری گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیری گارڈ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امورپر بات چیت گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔
ئی ایس پی آر کے مطابق قطری امیری گارڈ کے کمانڈر نے آرمی چیف سے باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل ھضا بن خلیل بن منصور الشاہوانی نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قطر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اُجاگر کرنے کیلئے پاکستانی کوششوں میں اس کی مدد کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی فسطائی حکومت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اوران کی شہری آزادیوں کو معطل کرکے کشمیریوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔