بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

آرمی چیف کا برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل انتھونی ریڈکن سے ‏ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلفونک گفتگو میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینےکے امورپرتبادلہ ‏خیال کیا گیا جب کہ فوجی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال بھی زیرِغور آئی۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیےسےبچنےکیلئےمنظم میکنزم کی ‏ضرورت ہے پاکستان اپنےہمسائے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے اور خطےمیں دیرپا امن و ‏استحکام کا خواہاں ہے۔

- Advertisement -

برطانوی ایڈمرل نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کےکردار کو سراہتے ہوئے علاقائی استحکام ‏کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ایڈمرل انتھونی نے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینےکے عزم کا اظہار ‏بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں