پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

آرمی چیف نے دہشت گردی کے 9 مجرمان کی سزائے موت کی توثیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈٰی: آرمی چیف راحیل شریف نے دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے تمام تر مجرمان سنگین جرائم میں مصروف تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 مجرمان کی سزائے موت کے احکامات پر دستخط کئے جبکہ ایک مجرم کو عمرقید کی سزا سنائی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سزا پانے والے مجرمان مستونگ میں فرقہ وارانہ قتل و غارت، نوشہرہ کی مسجد میں خودکش حملے سمیت میجرثناء اللہ اورجنرل توصیف پرہونے والے حملوں سمیت شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔

سزائے موت کی سزا پانے والے مجرمان میں سید زمان خان، عبیداللہ، محمود، قاری زبیرمحمد، رب نواز، محمد سہیل،محمد عمران، اسلم خان اور جمیل الرحمن شامل ہیں جبکہ جمشید رضا کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مجرمان کو اکیسویں آئینی ترمیم کے تحت قیام پذیرہونے والے ملٹری کورٹ کے تحت سزائیں دی گئیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں