راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی یوم شہدا کی تقریب کے بعد شہدا کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں ، جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم شہدا کی تقریب کے بعد رات دیر گئے تک شہدا کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر گفتگو کی۔
COAS interacted with families of Shuhada e Pak till late night at GHQ after ceremony. Saluted sacrifices, hailed resolve. #ShuhadaOurPride pic.twitter.com/adAv5wi9rW
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 7, 2017
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کوسلام پیش کیا اور ان کے عزم اورحوصلےکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہمارے شہدا ہمارا فخرہیں۔
آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے انکے عزم اور حوصلے کو سراہا۔
مزید پڑھیں : بہت ڈو مور کرلیا، اب دنیا ڈو مور کرے، آرمی چیف
یاد رہے کہ گذشتہ روز یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ مرکزی تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑ سکتے، بہت ڈو مور کرلیا اب دنیا ڈو مور کرے،عالمی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کا عمل جہاد نہیں فساد ہے، جہاد ریاست کا حق ہے اسی کے پاس رہنا چاہیے،تعلیمی درس گاہوں، مدارس، پولیس اور قانون میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔