لندن : برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کیجانب سے جاری رپورٹ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کیجانب سے جاری کیجانے والی رپورٹ میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اقدامات کو سراہا۔
آر یو ایس آئی کے پاکستان وزیٹنگ فیلو کمال عالم نے آر یو ایس آئی کی جانب سے شائع ایک تجزیہ میں کہا کہ جنرل باجوہ نے اپنی توجہ دفاعی ڈپلومیسی کو فروغ دینے پر مرکوز کر رکھی ہے، جنرل باجوہ خلیجی رابطہ کونسل ممالک اور ایران سے اپنے تعلقات مستحکم کرنے، افغانستان کے بارے میں امریکیوں سے واضح گفتگو اور بھارت سے بہترتعلقات کے لیے کوشاں ہیں ۔
تجزیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ اس امر کو یقینی بنانے کے خواہشمند ہیں کہ ایرانی عالمی سطح پر تنہائی محسوس نہ کرے جبکہ قطر نے فٹ بال ورلڈ کپ2022ء کیلئے پاک آرمی کی خدمات حاصل کرنے کا اشارہ دیا ہے، جنرل باجوہ اس بات پر بھی زور دے چکے ہیں کہ قطر، پاکستان تعلقات کے نتیجے میں علاقائی استحکام آئے گا۔
آر یو ایس آئی کے شائع آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے ایمانداری کے ساتھ نیٹو پر یہ واضح کردیا کہ امریکہ مخالف اور افغان مخالف حقانی نیٹ ورک افغانستان میں کردار ہے، چاہے کابل اسے پسند کرے یا نہ کرے۔