آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو افغان صدر نے ٹیلی فون کرکے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر اظہار افسوس کیا، اشرف غنی نے پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ہے، افغان صدر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔
Afghan President called COAS. Expressed his condolences on loss of innocent lives in recent terrorist incidents. Also assured COAS for enhanced boder security measures on Afg side as asst to Pak Security Forces during election period. COAS thanked Afg President for his concern.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 16, 2018
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی مزید بہتربنائیں گے۔ آرمی چیف نے افغان صدر کے جذبات پر ان کاشکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: مستونگ، پشاوراوربنوں دھماکوں پرملک بھرمیں یوم سوگ‘ قومی پرچم سرنگوں
واضح رہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں پے در پے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں سیاسی رہنماؤں سمیت درجنوں بے گناہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس سلسلے میں گزشتہ روز شہداء کو خراج عقیدت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے لیے قومی سطح پر یوم سوگ منایا گیا اس موقع پرتمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔