پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا قومی دھارے میں شامل ہوگا، فاٹا میں کامیابیاں بہادر قبائلیوں کی قربانی سے ہی ممکن ہوئیں، یہاں دیرپا امن و استحکام کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فاٹا کے قبائلی عمائدین سے ملاقات اور یوتھ جرگے سے خطاب کے دوران کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فاٹا کے بزرگوں اور جوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے فاٹا سے متعلق پاک فوج کے اقدامات کوسراہا، وفد نے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے متعلق اپنے خیالات سے بھی آگاہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے بھی مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کامیابیاں بہادر قبائلیوں کی قربانی سے ممکن ہوئیں، فاٹا میں دیرپا امن واستحکام کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا قبائلی بھائیوں کی توقعات اورامنگوں کو ترجیح دی جارہی ہے، فاٹا کے نوجوان دیرپا امن اوراستحکام کے لئےاپنا کردار ادا کریں۔

آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کو پاک افغان بارڈر پرسیکیورٹی اقدامات سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں انہوں نے افغان قیادت سے اپنے رابطوں پر بھی روشی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں