منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، انہوں نے ازبک صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ان کا ازبک وزیردفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف نے شاندار استقبال کیا۔

بعد ازاں آرمی چیف نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ علاقائی،‌ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ازبک صدر نے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا علاقائی اور عالمی امن میں پاکستان کی خدمات کو تسلیم کرے۔

علاوہ ازیں آرمی چیف سے ازبک وزیر خارجہ، سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھی ملاقاتیں کیںآرمی چیف اور ازبک قیادت میں باہمی سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق اور پاکستان ازبکستان کا خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےازبک حکومتی وفد کی ملاقات

یاد رہے کہ اس سے قبل 18اپریل کو ازبک حکومتی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، وفد کی قیادت ازبک صدر کے سیکرٹری سیکورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل مخدوموف وکٹر ولادی میر وچ کر رہے تھے، ازبک حکومتی وفد سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے کمانڈر سری لنکن آرمی کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں