راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، تربیتی مشقیں حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور کے قریب سرمائی تربیتی مشقوں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں، اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹرانس فرنٹیئر آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔
مشقوں میں پاک فضائیہ اور سعودی زمینی افواج کے دستے بھی شریک تھے، اس موقع پر سینئر کور کمانڈر آئی جی ٹریننگ پاک فضائیہ کے اعلی ٰ حکام بھی موجود تھے۔
سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن نے بھی مشقیں دیکھیں۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ سمیت تمام شرکاء کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔
“Strike Corps hv decisive role during war.Such exercises enhance confidence for exploiting their optimal cbt potential. Pak Army from sldrs to gens is a well trained & battle hardened cohesive force ready to take on any challenge confronting def & security of Pak”, COAS.(2of2). pic.twitter.com/Ew8CoHTYCi
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 5, 2019
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کور کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہے، ایسی مشقیں حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔
پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔