پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سعودی عرب اور یواے ای کا اہم سرکاری دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

ملاقاتوں میں سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، آرمی چیف کا سرکاری دورہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

یاد رہے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ریاض میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی اور فوجی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں