27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

آرمی چیف کے بیٹے کی تقریبِ ولیمہ، صدر، وزیرِ اعظم اور چیف جسٹس کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر، وزیرِ اعظم، چیف جسٹس اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحب زادے سعد صدیق باجوہ کی تقریبِ ولیمہ آرمی ہاؤس راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں صدر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار شریک ہوئے۔

[bs-quote quote=”تقریب میں بلاول بھٹو، چوہدری نثار، شعیب اختر اور شہزاد رائے کی بھی شرکت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

پاک آرمی کے سربراہ کے بیٹے کے ولیمے میں مختلف سماجی، سیاسی اور میڈیا کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی، ولیمے میں شرکت کرنے والوں میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، خواجہ آصف، چوہدری نثار علی خان ، اعتزاز احسن، پرویز الہیٰ اور اے آر وائی نیوز کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال بھی شامل تھے۔

ولیمے کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، اور پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ نے بھی شرکت کی۔


یہ بھی پڑھیں:  صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


دعوتِ ولیمہ میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی شرکت کی، پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور معروف گلو کار شہزاد رائے بھی شریک ہوئے۔

آرمی چیف کے بیٹے کی تقریبِ ولیمہ میں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے، مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی ولیمے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں