پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے، پولینڈ کی عسکری قیادت نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف نے پولینڈ کے وزیر اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

پولینڈ کی عسکری قیادت نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پوزنان میں لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر، ملٹری ایوی ایشن ورکس اور وارسا میں پولش آرمامنٹ گروپ کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ پہنچنے پر آرمی چیف کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں