کابل : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرسینٹ کام، کمانڈرامریکی مشن سمیت افغان آرمی چیف بھی چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی اور ترک سفیروں کی ملاقاتیں
خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست اور ترک سفیر ایشان مصطفیٰ نے ملاقات کی تھی ، جس میں خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی۔
ملاقات میں دونوں برادر اسلامی ممالک میں سماجی اوراقتصادی تعلقات بڑھانے پرزور دیا گیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔