کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی زندگیاں بدل دیں گے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوادر کا دورہ کیا اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، جن کے ہمرا وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سفیر عرب امارات، کمانڈر سدرن کماندڑ، ڈی جی ایف ڈبلیو او، اور عمائدین بھی موجود تھے۔
آرمی چیف کی جانب سے ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز
اس موقع آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے حکومت سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، صوبے میں ترقی اور امن کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، منصوبے عوام کی زندگیاں بدل دیں گے، خوش حال بلوچستان پروگرام سے صوبے میں خوشحالی آئے گی۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان معاشی حب تب بنے گا جب مقامی آبادی منصوبوں سے مستفید ہوگی، صوبہ خطے کا معاشی حب بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترقیاتی منصوبوں سے بلوچ عوام کو بھر پور فائدہ ہوگا۔
علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں پلانٹ متحدہ عرب امارات اور سوئس حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے، پلانٹ سے فراہمی آب کی گنجائش یومیہ 8۔8 ملین گیلن تک بڑھائی جاسکتی ہے، جبکہ منصوبے کی تکمیل 6 سے 8 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی کو پانی کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں تک جانا نہیں پڑے گا، منصوبے سے مقامی آبادی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا اور انہیں ابتدائیہ طور پر یومیہ 4۔4 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔