اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، کالج طلباء سے ملاقات میں کہا کہ نوجوانوں کو قومی یکجہتی اور ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے دوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے کالج کے 40طلبہ نے ملاقات کی، ملاقات نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پروگرام کا حصہ ہے، ملاقات میں سپہ سالار نے مستقبل کے معماروں کا حوصلہ بڑھایا۔
تعلیم ہماری قومی ترجیح ہونی چاہیے، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طلباء سے خطاب میں آرمی چیف نے نوجوان کو قومی یکجہتی اور ترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی تلقین کی اور
نوجوانوں کو ملک کاسب سے قیمتی اثاثہ قراردیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو قومی وحدت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان قومی ترقی میں اعلیٰ مقاصد اور معیاری تعلیم کے ذریعے حصہ لے سکتے ہیں، تعلیم ہماری قومی ترجیح ہونی چاہیے، ہم قومی مقاصد حاصل کرنے میں ہرطرح کی مدد دیں گے۔