راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان راولپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نئے انتیس سول آرمڈفورسز ونگز کی تشکیل پر بھی بات چیت کی گئی۔
Federal Finance Minister Ishaq Dar called on General Raheel Sharif, COAS at GHQ today. Financing matters related… https://t.co/4bThpH5FXf
— ISPR (@ISPR_Official) September 21, 2016
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، س میں مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر پر واقع بھارتی ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے کے بعد کی صورتحال اور انڈیا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں آرمی چیف نے علاقائی صورتحال اور پڑوسی ملک کے الزامات اور پاک فوج کی جانب کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور پاکستان کی جانب سے اپنائے گئے مؤقف پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔