منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آرمی چیف نے سوات میں فوجی چھاؤنی کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوات : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات میں فوجی چھاؤنی کے قیام کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شدت پسندوں سے پاک کرائے گئے خوبصورت شہر سوات کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے فوجی چھاونی کا سنگ بنیاد رکھا۔

سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سوات کے عوام نے بڑی قربانیاں دیں اورسوات کے عوام نے دہشتگردوں کونکال باہرکرنے کیلئے فورسزکابھرپورساتھ دیا۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فوجی چھاؤنی سوات میں دیرپاامن اور استحکام میں معاون ثابت ہوگی اور اس چھاؤنی سے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا اعتماد مستحکم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا اور مالاکنڈ میں ترقیاتی کام فوج کی ترجیح ہے۔

آرمی چیف نے یو اے ای کے تعاون سے تعمیر ہونے والے شیخ زید اسپتال کا بھی افتتاح کیا، راحیل شریف کو جنرل آپریشنل کمانڈر آصف غفور نے بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ سوات میں 2009ء میں طالبان کے خلاف پاکستانی فوج نے ایک بھرپور کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد سے اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں