منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

آرمی چیف اور ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر باہمی تعاون بڑھانے پرغور

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی میکنزم پر باہمی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف اور ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات میں جیواسٹریٹیجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادارنہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

صدرمملکت، وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

جاری بیان میں آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقائی معاملات میں مثبت پیشرفت کیلئے مشترکہ کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں