جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

آرمی چیف کا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین فوجی تعاون کو بڑھانے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی،افغان امن عمل،دفاعی سیکیورٹی، فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید فروغ دینےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی عرب تعاون کےخطے میں امن،سیکیورٹی پر مثبت اثرات ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی مسلح افواج کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے آرمی چیف کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی اسٹاف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چار روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سعودی عرب کے دارالحکومت پہنچنے پر سعودی اعلیٰ عسکری قیادت سمیت پاکستانی سفیر جنرل (ر) بلال اکبر اور ڈیفنس اتاشی برگیڈیئر ہارون راجہ نے ان کا استقبال کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف دورے کے دوران عمرہ ادائیگی کے ساتھ روضۂ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے، جبکہ وہ سعودی عرب کی سول ملٹری قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی، سکیورٹی تعاون و باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی وفاقی وزرا کے ہمراہ جمعے کے روز سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواہد چوہدری اور مشیر خصوصی علامہ طاہر اشرفی بھی موجود ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں