تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی، جس میں خطے میں سیکیورٹی و استحکام سے متعلق بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختاربھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ خطے میں سکیورٹی و استحکام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم کو آپریشن درالفساد  پر  بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان اور فاٹا کے اصلاحات سے متعلق امور بھی زیر  بحث آئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لئے کردارادا کرے گا، سعودی عرب اورچین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں اور سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔

یاد رہے 12 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کا استقبال کیا، عمران خان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

مزید پڑھیں :  حکومت، عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان

عمران خان نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا اور کہا تھا کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی میں شمار ہوتی ہے، آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت، عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ ہیں، حکومت اور عوام اداروں کی بے مثال قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

اس سے قبل 30 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں انہیں طویل بریفنگ دی گئی تھی۔

خیال رہے عمران خان پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیرِ اعظم ہیں جنھوں نے جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کی۔

Comments

- Advertisement -