اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر با جوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کے مطابق قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، عوام کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کےلیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصف غفور نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران آرمی چیف کا قوم کے نام پیغام بھی پڑھ کرسنایا۔
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کوایک ایک اینٹ لگاکردوبارہ بنارہےہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کےمطابق قانون کی حکمرانی چاہتےہیں۔ پاکستان کو ایک ایساملک بنائیں جہاں کوئی شخص اورادارہ ملک سےبالاترنہ ہو۔
پاک فوج میں احتساب کا عمل انتہائی سخت ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر
یاد رہے کہ اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں اب نازک وقت نہیں بلکہ اچھا وقت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت شہری آبادی پر حملے کرکے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ان واقعات میں گزشتہ دو سال میں اضافہ ہوا ہے، ہم ان کی طرح آبادی کو نشانہ نہیں بنا سکتے کہ دوسری طرف ہمارے کشمیری بھائی ہیں۔
کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں 99 فیصد کمی آئی ہے ، آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال کئی ترقی یافتہ ممالک سے بہتر ہے ، کراچی ہمارا معاشی حب ہے اور اس ساری صورتحال کا کریڈٹ رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔