راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کےوژن کےمطابق سماجی انصاف کو فروغ دیا جارہا ہے، قائد کے فرمودات کے مطابق محفوظ و مضبوط پاکستان ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بانی پاکستان کو یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم کے وژن کے مطابق سماجی انصاف کوفروغ دیاجارہاہے، انسانی اقدار اورمساوات قیام پاکستان کی تحریک ہے۔
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قائدکےفرمودات کےمطابق محفوظ ومضبوط پاکستان ممکن بنایاجاسکتاہے۔
یاد رہے گذشتہ روز خالقِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نغمہ جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں : بانی پاکستان قائد اعظم کو آئی ایس پی آر کا خراج تحسین، نغمہ جاری
جس میں جدو جہد آزادی پاکستان اور ہجرت جیسے کرب ناک مناظر کی عکاسی کی گئی۔
س نغمے کو لکھا ہے کہ پروفیسر احمد رفیق اکبر نے جب کہ گلوکار اور موسیقار صابر علی ہیں جنہوں مدھر دھنوں اور سندر آواز سے ملی نغمے کو زندگی بخش دی ہے۔