راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر قیمت پرمادر وطن کا دفاع اور سلامتی یقینی بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے شہد ا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا اور کہا کہ اپنی جانیں قربان کرکے وطن کا دفاع کریں گے.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شکست خوردہ عناصرکی مذموم کوششیں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی۔
پاکستان امن و استحکام کی طرف گامزن ہے، اب عالمی برادری علاقائی امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے.
“Salute to martyrs & families.We shall ensure defence & security of motherland at the cost of our sweat & blood.These are dying efforts of frustrated inimical forces while Pakistan moves from stability to enduring peace. It’s time for the world to facilitate regional peace”,COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 27, 2019
خیال رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، جس سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے. بعد ازاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی بلوچستان کےایک افسر سمیت 4 اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا.
یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور شہیدفوجی جوانوں کےلواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔