اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت اورعزم کو سلام پیش

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت اورعزم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے کو حل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کشمیر کے عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت اورعزم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی،لاک ڈاؤن جاری ہیں اور کشمیری عوام بھارتی جبروظلم کاجرات سے سامنا کررہےہیں۔

جنرل قمرجاویدباجوہ نے روز دیا کہ وقت آگیاہےاس انسانی المیےکوحل کیاجائے، وقت ہے کشمیریوں،یواین قراردادوں کےمطابق تنازع کشمیر حل کیا جائے۔

گذشتہ روز بھی آرمی چیف نے لاہور گریژن کے دورے کے دوران کہا تھا کہ کشمیر سمیت خطے کےعوام دیرپا امن کے مستحق ہیں، تنازع کشمیرکاحل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔

جنرل قمر باجودہ کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزیدچوکنا اور تیار رہنےکی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں