راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہید ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سےتعلق رکھنے والے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو سلام کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ایڈیشنل آئی جی محمداشرف نور کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پولیس سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو سلام کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، مادر وطن کو درپیش خطرات سے متعلق اعتماد متزلزل نہیں ہوگا۔
"Salute to supreme sacrifice of our Police comrade AIG Noor. Our determination remains undeterred against threats to our motherland” COAS. pic.twitter.com/CQOZPzcmIs
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 24, 2017
مزید پڑھیں : پشاوردھماکےمیں ایڈیشنل آئی جی اشرف نوراورگن مین شہید
یاد رہے کہ پشاور کےعلاقے حیات آباد میں صبح کے پونے نو بجے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرزپشاورکی گاڑی پرخودکش حملہ دھماکہ سےعلاقہ گونج اٹھا، خودکش دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرزمحمد اشرف نورموقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔
حکام کے مطابق محمد اشرف نور اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ آفس کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تو حیات آباد پر موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اُن کی گاڑی کے قریب اڑالیا۔
جس کے بعد پولیس افسرکی گاڑی تباہ ہوگئی اوراس میں آگ لگ گئی تھی۔