جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملکی دفاع میں سندھ رجمنٹ کا کلیدی کردار ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع میں سندھ رجمنٹ کا کلیدی کردار ہے، پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے آج سندھ رجمنٹل سینٹر حیدرآباد کا دورہ کیا اور ملکی سلامتی و دفاع میں سندھ رجمنٹ کی خدمات کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رجمنٹل سینٹر حیدرآباد کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا،آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کو سلامی پیش کی۔

- Advertisement -

بعد ازاں آرمی چیف قمرباجوہ نے ایک خصوصی تقریب میں بھی شرکت کی اور اس پُروقار تقریب میں سندھ رجمنٹ کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی جہاں لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کا اعزازی کرنل کمانڈنٹ بنانے کا اعلان کیا گیا اورآرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کواعزازی کرنل کے بیجز لگائے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور دفاع میں سندھ رجمنٹ کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دہشت گردوں کا سرکچلا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں