تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آرمی چیف قمرباجوہ اور افغان صدر کے درمیان کابل میں اہم ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور افغان صدر کے درمیان ہونی والی ملاقات میں قیام امن و استحکام اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات سمیت تجارتی تعلقات زیر بحث آئے جب کہ بہتر مستقبل کے لیے ٹھوس اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا.

یہ بات افغانستان کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات آج کابل میں صدارتی محل میں ہوئی.

افغان صدارتی محل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور امن واستحکام،انسداددہشتگردی کی کوششوں،تجارتی تعلقات زیربحث آئے جب کہ ملاقات میں فریقین کابہترمستقبل کیلئے ٹھوس اقدامات پربھی اتفاق کیا گیا.

اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات تعلقات کے نئے دورکا آغاز ہے جس کے لیے دونوں ملکوں کو دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیوں کہ افغانستان میں امن و استحکام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور امن واستحکام سے دونوں ملکوں کو غربت سے چھٹکارا پانے میں مدد مل سکے گی۔


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرکابل روانہ


اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور کابل میں پاکستانی سفیر بھی موجود تھے جب کہ افغانستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت اپنے صدر کی معاونت کے لیے موجود تھے.

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچے ہیں جہاں افغان فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -