منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آرمی چیف قمر باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف قمر باجوہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے.

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ خطے کی بدلتی صورت حال اور قیام امن کے لیے پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور رابطے میں فروغ کے لیے افغانستان کے بعد اب ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایران کے سرکاری دورے پر آج تہران پہنچ گئے ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ اپنے دورے کے دوران ایران کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات سمیت خطے میں قیام امن کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

خیال رہے اس سے قبل آرمی چیف قمر جاوید باجوہ افغانستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں اور سرحدی امور سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معلومات کے تبادلے اور مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا تھا جب کہ اب دورہ ایران بھی خطے میں پائیدار امن کے لیے کاوشوں کا حصہ ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں