جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

آرمی چیف نے 30 دہشت گردوں کی پھانسی کے احکامات جاری کر دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے 30 دہشت گردوں کی پھانسی پر عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے 30 دہشت گردوں کی پھانسی پر عمل در آمد کرانے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی جن کی پھانسی پر عمل در آمد کرانے کے لیے آرمی چیف کی جانب سے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلیک وارنٹ کے اجرا میں تیزی آپریشن ردالفساد کے دوران آئی ہے جس کا مقصد ملک سے فسادیوں کا خاتمہ اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر لا مزید کہنا تھا کہ پھانسی کی سزا پانے والے ملزمان سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور، سانحہ سیدو شریف ایئرپورٹ اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔

 

واضح رہے سانحہ اے پی ایس کے بعد دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا تھا اور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ ملزمان کے خلاف تیزی سے مقدمات کی سماعت کی جائے اور ملزمان کوفی الفور منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں